ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تمام عازمین حج کو کورونا ویکسین لگے گی:مختار عباس نقوی

تمام عازمین حج کو کورونا ویکسین لگے گی:مختار عباس نقوی

Wed, 06 Jan 2021 11:56:22    S.O. News Service

نئی دہلی،6؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اقلیتی امورکے مرکزی وزیرمختار عباس نقوی نے منگل کے روزکہاہے کہ اس سال حج پر جانے والے تمام افراد کو کورونا ٹیکے لگانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

سرکاری بیان کے مطابق نقوی نے حج ہاؤس (ممبئی) میں حج کمیٹی کے عہدیداروں اور حج گروپ آرگنائزر سے حج 2021 سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاہے۔اس سال حج کافی مہنگاکردیاگیاہے۔اس موقع پر انہوں نے کہاہے کہ ہندوستان سے جانے والے تمام حاجیوں کو کورونا ویکسین کا انتظام کیاجارہاہے۔مختارعباس نقوی نے کورونا ویکسین کے بارے میں حزب اختلاف کے کچھ رہنماؤں کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا۔ اور کہاہے کہ کچھ مایوس رہنماؤں نے بھارت میں تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کی افادیت کے بارے میں شکوک وشبہات پیداکیے ہیں۔اپوزیشن کاسوال یہی ہے کہ جب ٹرائل پورانہیں ہواہے تومنظوری کیوں ملی؟ نقوی نے یہ ریمارکس کانگریس کے اس بیان پردیاہے جس میں کانگریس نے جاری فیز III کی جانچ کے دوران بھارت بائیوٹیک ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری پرسوال اٹھائے ہیں۔

نقوی نے کہاہے کہ وہی لوگ کورونا ویکسین پر سوالات اٹھا رہے ہیں، جو کورونا بحران کے دوران مودی حکومت کی عوام کی بھلائی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر سوال اٹھا رہے ہیں۔جب کہ لاک ڈاؤن سے لاکھوں مزدوروں کی کیاحالت ہوئی،یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔روزگاربربادہوگئے۔غیرمحتاط نقل مکانی سے کوروناپورے ملک میں پھیل گیا۔ٹرینوں میں بھوکے پیاسے انھیں سفرکرناپڑا،ٹرینیں راستہ بھٹک گئیں۔


Share: